اداکارہ زارا نور عباس نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پھر سے مشترکہ خاندانی نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ زارا عباس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ جوائنٹ فیملی سسٹم نہ صرف ہمارے معاشرتی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے بلکہ موجودہ دور کی تنہائی اور مسائل کا بہترین حل بھی ہے۔زارا نور عباس نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے بزرگوں کے دور میں خاندان اتنے قریب ہوا کرتے تھے کہ پیدل ایک دوسرے کے گھروں میں جایا جاتا، سب مل کر کھانا کھاتے، بچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے اور زندگی آسان لگتی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں پھر سے اسی نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ زارا کی جانب سے خاندانی نظام کے حق میں اس بیان کو ان کے فینز نے نہ صرف سراہا بلکہ اس پر سیر حاصل بحث بھی شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی