i شوبز

میرا کا اپنی نئی فلم لانگ ڈسٹنس میں سلمان خان کی مدد کا دعویٰتازترین

July 04, 2025

اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم لانگ ڈسٹنس میں بھارتی اداکار سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے۔انسٹاگرام پر میرا کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے انہوں نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی فلم لانگ ڈسٹنس کا اسکرپٹ پڑھا۔میرا کے مطابق یہ اسکرپٹ نہ دکھائی دینے والی سیاہی سے لکھا گیا تھا۔اداکارہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے اپنے قریبی دوست کیپٹن نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کیپٹن نوید نے ہمیشہ ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا اور فلمی منصوبوں میں ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔بعدازاں میرا کی سوشل میڈیا پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو تجسس میں مبتلا کردیا اور اکثر افراد یہی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میرا دراصل کہنا کیا چاہ رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی