سینئر اداکار شبیر جان نے کہا کہ کامیابی کیلئے اداکاری کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہتا تھا اور اپنے تجربات میں بے پناہ کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عروج و زوال زندگی کاحصہ ہے لیکن جو انسان زوال اور ناکامی کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں وہ اس وقت سے کندن بن کر نکلتے ہیں اورکبھی ناکام نہیں ہوتے۔ شبیر جان نے کہا کہ میرے پاس ہر وقت بے شمار پراجیکٹس کی آفرز موجود رہیں لیکن میں کسی بھی پراجیکٹ کیلئے آنکھیں بند کر حامی نہیں بھر تا تھابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لینے کا بعد ہی فیصلہ کیا۔شبیر جان کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے دوران مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے۔،کامیابی حاصل کرنا بھی مشکل کام ہے لیکن اس سے مشکل کام اس سلسلے کو بر قرار رکھنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی