i شوبز

مجھے شادی کا شوق نہیں لیکن والد کی دوسری شادی میں نے کروائی' اسد ملکتازترین

September 02, 2025

معروف اداکار اسد ملک نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے والد کی دوسری شادی کروائی۔ دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے شادی کا کوئی شوق نہیں، میرے خیال میں شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ اداکار کے مطابق شادی کے لیے مجھے بہت ساری چیزیں چھوڑنی پڑیں گی، قربانیاں دینی پڑیں گی اور میں اس کیلئے تیار نہیں ہوں۔انہوں نے والدین کی موت کو سب سے بڑا خسارہ قرار دیا اور بتایا کیا کہ میں نے اپنی والدہ کو اس وقت کھو دیا جب میں صرف 20 سال کا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ہمارے والد نے ہماری بہترین پرورش کی۔ان کا کہنا تھا کہ والد نے والدہ کے انتقال کے بعد کئی سال تنہا زندگی گزاری، وہ میری ہر بات مانتے تھے، میں نے والد کی دوسری شادی کروائی لیکن مجھے افسوس ہے کہ والد کی موت کے وقت میں ان کے ساتھ نہیں تھا اور یہ غم مجھے زندگی بھر رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی