i شوبز

''ممکن ہے پھر کبھی ملاقات نہ ہو''نعمان اعجاز کاکسی کو ادھار دینے سے پہلے اسے گلے لگانے کا مشورہتازترین

August 29, 2025

معروف اداکار نعمان اعجاز نے کسی کو بھی ادھار دینے سے پہلے اسے گلے لگانے کا مشورہ دے دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو ادھار دینے سے پہلے اچھی طرح گلے لگا لیا کریں، کیونکہ ممکن ہے پھر کبھی ملاقات نہ ہو۔اس پیغام کو شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں منفی باتیں سوچ رہا ہوں یا غلط کہہ رہا ہوں تو کیا وہ ادھار دینے کو تیار ہیں؟نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اگر ایسا کرسکتے ہو تو میں اس شخص کا اکائونٹ نمبر بھیج دیتا ہوں مہربانی کرکے اسے لوٹا دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی