معروف اداکارہ منال خان کی انسٹا پوسٹ کے بعد ان کی شوہر اور اداکار احسن محسن سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر منال کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سے دعوی کیا گیا کہ حال ہی میں اداکارہ منال کی انسٹا پروفائل سے شوہر احسن محسن کا نام ہٹادیا گیا ہے۔ان دعوں کے بعد منال اور احسن کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑلیا تاہم اب منال خان کی جانب سے شوہر احسن محسن کے ساتھ شیئر کی گئی انسٹا ویڈیو میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں سمندر کنارے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ازدواجی تعلق کے 4سال مکمل ہونے پر خوشی کااظہار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی