i شوبز

مہندی اور میک اپ میرے غم کی عکاسی نہیں کرتے' نشو کا ناقدین کو جوابتازترین

August 01, 2025

فلم انڈسٹری کیسینئر اداکارہ نشو نے داماد کی موت کی خبر کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری مہندی اور میک اپ میرے غم کی عکاسی نہیں کرتے خدارا، دوسروں کے دکھ کا مذاق نہ بنائیں۔ نشو نے اب اپنے ویڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے چہرے کا میک اپ، میرے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے، لوگ بس یہ دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کیسا نظر آ رہے ہیں، مگر یہ نہیں سمجھتے کہ دل میں کیا طوفان چل رہا ہے، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی اور ایک اچانک حادثے نے سب کچھ بدل گیا خدارا، دوسروں کے دکھ کا مذاق نہ بنائیں۔نشو نے سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ وہ دوسروں کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ظاہری شکل و صورت پر نہ جائیں، غم کی گہرائی ہر کسی کی اپنی ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی