پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران رقص کرنے کے رویے کو انتہائی خوفناک قرار دیدیا۔شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ انہیں کسی بھی سلیبرٹی کی جانب سے اس قسم کے رویے کو دیکھ کر شدید افسوس ہوتا ہے کیوں بطور انفلوئنسر ہمیں بہت سارے لوگ فالو کرتے ہیں۔شنیرا نے تمام انفلوئنسر زکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ہمارے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں کیوں کہ اس قسم کا عمل ہزاروں لوگوں کے قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تمام لوگوں سے احتیاط سے بائیک چلانے اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کرنے کی اپیل کردی۔ان کاکہنا تھاکہ آپ اپنے لیے نہ سہی، اپنے والدین، رشتہ داروں اور دوست احباب جو آپ سے محبت کرتے ہیں، ان کی خاطر ہی احتیاط کرلیاکریں کیوں کہ آپ کی ایک غلطی آپ کے چاہنے والوں کے لیے زندگی بھر کا دکھ بن سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی