i شوبز

موسیقی کا شوق نہیں تھا، اتفاق سے گلوکار بنا، ابرار الحقتازترین

July 31, 2025

معروف گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن سے گلوکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ حادثاتی طور پر گلوکار بنے۔ ایک گفتگو کے دوران ابرار الحق نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار پی ٹی وی پر اتفاقی طور پر گانا گایا، جس کے بعد ہی وہ گلوکار بنے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے سے قبل انہوں نے کبھی گلوکاری کی تھی، نہ انہیں گلوکاری کا شوق تھا، تاہم گانا گانے کے بعد انہیں گلوکاری کا شوق ہوا۔گلوکار نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران اساں تے جانا ہے بلو دے گھر کا گانا لکھا اور موسیقار سے موسیقی بنوانے کے بعد انہوں نے اسے ریکارڈ کروایا، جسے بہت پسند کیا گیا اور وہ راتوں و رات مقبول ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی