i شوبز

مرد کا اپنی عزت کا پیمانہ عورت کے لباس سے جوڑنا افسوسناک سوچ ہے' فضیلہ قاضیتازترین

July 30, 2025

معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے معاشرتی رویوں پر تنقید کی اور کہا کہ آج بھی بہت سے مرد اپنی عزت کا پیمانہ عورت کے لباس سے جوڑتے ہیں، جو ایک افسوسناک سوچ ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ معاشرے کی نظر میں اچھی عورت اسے تصور کیا جاتا ہے جو کسی ماں کے بگڑے ہوئے بیٹے کو سدھار دے یا دنیا کے تمام مسائل حل کردے، ایسی عورت کو ہی مثالی سمجھا جاتا ہے۔ان کے مطابق ہمارے ڈراموں میں روتی ہوئی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، جب کہ وہ عورت جو مضبوط ہو، اپنے فیصلے خود کرے اور کسی پر انحصار نہ کرے، اسے منفی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے مردوں کی عزت وہاں تک محدود ہوتی ہے کہ اگر ان کی بیوی نے شلوار کے بجائے پینٹ پہن لی، تو وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی عزت ختم ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی