ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی خوبصورت فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ان دنوں یہ جوڑا اپنے بیٹے کیساتھ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مریم نور نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے نائیل اسماعیل کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا گیا۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے عمرے کی سعادت ملنے پر اللہ کی بارگاہ میں شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ،الحمدللہ اس خوبصورت سفر کے لیے اپنے محرموں کے ساتھ۔ واقعی، اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتی ہوں؟ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر۔مریم نور کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کو عمرہ ادائیگی کیلئے ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی