i شوبز

مشعل خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتادیتازترین

August 20, 2025

معروف اداکارہ مشعل خان نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تصدیق کر دی ۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور ایک تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا۔کیپشن کے مطابق زندگی اس وقت کیسی محسوس ہوتی ہے جب انسان محنت سے پڑھائی کرے اور دیانتداری کو اپنائے، نہ کہ دوسروں کو دھوکا دے کر غلط راستوں سے پیسہ کمائے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری اس لیے چھوڑی کیونکہ وہ زندگی میں اس سے زیادہ حاصل کرنا چاہتی تھیں اور اب بطور اداکارہ کام نہیں کر رہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب وہ فنانس کی تعلیم پر گہری توجہ دے رہی ہیں کیونکہ ان کے نزدیک تعلیم اور سیکھنا زندگی کی سب سے اہم چیز ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ اب مکمل طور پر اداکاری چھوڑ چکی ہیں اور اس وقت بطور فنانس کوچ، ایڈوائزر اور اینکر کام کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی