i شوبز

مشی خان کے کراچی میں ہیلووین پارٹیوں سے متعلق انکشافاتتازترین

November 03, 2025

اداکارہ، اینکر اور سماجی کارکن مشی خان نے کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹیوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ حال ہی میں نے الزام لگایا کہ کراچی میں ایک مخصوص ہیلووین پارٹی منعقد ہوئی، جس میں مبینہ طور پر ملک بھر سے خواتین کو ان کے ساتھیوں سمیت مدعو کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی کہ یہ پارٹی کھلی فحاشی کے زمرے میں آتی ہے، مگر حکام کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی۔مشی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا، لوگ کہیں گے کہ میں ہر وقت نصیحت کرتی ہوں، مگر میں سچ بولنے سے باز نہیں آئوں گی، یہ ہمارے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ایسی پارٹیاں کھلے عام منعقد کی جا رہی ہیں اور کوئی ان پر پابندی نہیں لگاتا۔سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر مخلوط ردعمل سامنے آیا ہے جہاں ایک صارف نے لکھا، حکام آخر کب حرکت میں آئیں گے؟، دوسرے نے کہا، استغفراللہ، ایسی چیز کبھی نہیں منائی، جبکہ کئی صارفین نے مشی خان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا، آپ بالکل درست کہہ رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی