i شوبز

ناقدین ڈراما دیکھے بغیر زائد العمری کا طعنہ دینا شروع کر دیتے ہیں، فیصل قریشیتازترین

August 27, 2025

معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ناقدین ڈراما دیکھے بغیر ہی عمر پر کرنا تنقید شروع کردیتے ہیں۔فیصل قریشی اِن دنوں ڈراما سیریل راجا رانی میں نئی اداکارہ حنا آفریدی کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔جہاں فیصل قریشی کی اداکاری کی تعریف کی جا رہی ہے، وہیں ڈرامے کے آغاز پر ان کی عمر کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور کہا گیا کہ اداکار کے مقابلے میں حنا آفریدی کم عمر ہیں۔اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈراما کے آغاز میں ہر کسی نے عمر پر تنقید شروع کر دی، لیکن جیسے جیسے اس کی اقساط آگے بڑھیں تو تنقید بھی کم ہوتی گئی۔فیصل قریشی کے مطابق آج کل یہ نیا ٹرینڈ بن گیا ہے کہ ایک طرف عمر اور جسامت پر تنقید کی جاتی ہے جب کہ دوسری طرف لمبے لمبے لیکچر دیے جاتے ہیں کہ کسی کی رنگت، جسامت یا قد پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ یہ کون سے لوٹے ہیں جو کہیں بھی لڑھک جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی