i شوبز

نبیل قریشی کا آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہتازترین

May 13, 2025

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر نبیل قریشی نے آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا جس کے بعد ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کس کے حصے آئے گا؟ اس سے متعلق سوشل میڈیا پر چِہ مگوئیاں ہونے لگیں۔پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور ہیومر کے چرچے ختم نہیں ہوئے۔ آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگ اور بھارت کو روسٹ کرنے پر وہ پاکستان کا نیشنل کرش بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔مشہور فلم ساز نبیل قریشی نے حالیہ دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عندیہ دیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص اور ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی