i شوبز

ندا یاسر کی ملازمائوں کی چوریوں کے قصے سن سن کر عوام بیزار ہوگئےتازترین

July 24, 2025

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنی گھریلو ملازمائوں کی چوریوں کے قصے سنانے کے سبب سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران ندا یاسر نے ایک بار پھر اپنی گھریلو ملازمہ کی چوری کا واقعہ دہرا دیا۔اب اس تازہ شو کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ایسا ایک الگ شو ہونا چاہیے جس میں صرف ندا بیٹھی ہوں اور وہ بتاتی جائیں کہ ان کے گھر کتنی بار چوری ہو چکی ہے، ہر قسط میں ایک نئی کہانی۔ایک اور صارف نے کہا پورے کراچی میں سب سے زیادہ چوریاں اگر کہیں ہوتی ہیں تو وہ ندا یاسر کا گھر ہے۔کسی نے لکھا کہ جیسے ہی کوئی عورت اپنی نوکرانی کے بارے میں کہانی سناتی ہے، ندا بی بی کے نوکرانیوں سے لگنے والے زخم تازہ ہو جاتے ہیں اور وہ فورا اپنی ایک نئی کہانی سنا دیتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی