مشہور ٹی وی میزبان ندایاسر، جو طویل عرصے سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، حال ہی میں اپنے ایک پروگرام میں والدہ کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔پروگرام میںدورانِ گفتگو جب ندا یاسر نے اپنی والدہ کے انتقال کا ذکر کیا تو وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔انہوں نے کہا،جب میری امی کا انتقال ہوا، میں پاکستان میں نہیں تھی۔ وہ کوویڈ کے دوران فوت ہوئیں اور میں مالدیپ میں تھی۔ جب واپس آئی تو میں روز ان کی وائس نوٹس سن کر روتی تھی۔ یہ میری عادت بن گئی تھی اور اس کا اثر میرے شوہر اور بچوں پر بھی پڑا۔ میں چڑچڑی ہو گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر میں نے خود سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ میں وہ وائس نوٹس نہیں سنوں گی۔ وہ آج بھی میرے پاس ہیں، لیکن دوبارہ سننے کی ہمت نہیں ہوتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی