i شوبز

ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا راز بتا دیاتازترین

July 31, 2025

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے خواتین کو اپنے شوہروں کو قابو کرنے کا راز بتادیا۔شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کی نفسیات کو پڑھ کر ان پر کنٹرول حاصل کر لیتی ہیں۔ندا یاسر نے نشاندہی کی کہ آپ نے ضرور ایسے جوڑوں کو دیکھا ہوگا جن کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ خاوند مکمل طور پر بیوی کے کنٹرول میں ہے۔انھوں مزید کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ خاتون اپنے شوہر کی نفسیات کو سمجھ چکی ہوتی ہے۔ندا یاسر نے مشورہ دیا کہ اگر خواتین چاہیں تو وہ اپنے شوہر کے مزاج اور عادات کو سمجھ کر نہ صرف تعلق کو بہتر بنا سکتی ہیں بلکہ ایک مضبوط ازدواجی رشتہ بھی قائم کر سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی