اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی ہے۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کیں لیکن ایک تصویر کے کیپشن نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، اس کیپشن میں انہوں نے اپنی زندگی میں ایک نئے باب کے آغاز کا اشارہ دیا۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ جانتے ہیں کہ زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کا وقت کب ہے۔اداکارہ کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کا طوفان کھڑا کردیا۔مداحوں کا خیال ہے کہ شاید ہانیہ عامر نے اپنی زندگی میں کسی نئے سفر کا آغاز کردیا ہے اور ممکن ہے کہ انہیں کوئی نیا ہمسفر مل گیا ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی