i شوبز

، ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دیدیاتازترین

January 16, 2025

بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دیا اور کہا کہ وہ بائی پولر نامی ذہنی بیماری کا خراب کیس ہیں، انھوں نے کہا میں مان چکا ہوں کہ میں مرچکا ہوں۔ سابق بھارتی اداکارہ اور وی جے ریہا چکرابورتی کے پوڈکاسٹ چیپٹر ٹو میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے پنجابی گلوکار، میوزک پروڈیوسر اور اداکار نے بتایا کہ بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا لوگوں کو پہچاننا کافی مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی بیماری کو سمجھ نہیں پاتے۔ اس موقع پر ہنی سنگھ نے اس وقت کے بارے میں گفتگو کی جب وہ مشکل وقت سے گز رے۔ انھوں نے کہا میں اتنی گہرائی میں گیا ہوں اور بائی پولر ڈس آرڈر کا انتہائی خراب کیس ہوں۔ریہا چکرابورتی ہنی سنگھ سے انکی ڈاکیومینٹری کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ اسے دیکھ کر انکے خوشی سے آنسو نکل آئے جبکہ وہ دکھی بھی ہوئیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی