اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبرز کے معیار پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نورا فتیحی کے آئٹم نمبرز دیکھتے ہیں اور پاکستانی آئٹم نمبرز دیکھ کر اپنا معیار نیچے نہیں لانا چاہتے۔ ایک انٹرویو کے دوران یاسر حسین نے کہا کہ انہیں پاکستانی فلموں کے آئٹم نمبر پسند نہیں کیونکہ وہ نورا فتیحی کے آئٹم نمبرز دیکھتے ہیں اور پاکستانی آئٹم نمبرز دیکھ کر اپنا معیار نیچے نہیں گرانا چاہتے۔ انہوں نے کہا اگر پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر شامل کرنا ہے تو اس میں نورا فتیحی کی طرح پرفارم کیا جائے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئٹم نمبر بھی کرنا ہے اور حدود بھی رکھنی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی