اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے ولاگرز اور یوٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو جس انداز میں پیش کرتے ہیں، وہ حقیقت سے بہت دور ہے اور اس سے معاشرے میں غیر حقیقی توقعات اور غلط رجحانات جنم لے رہے ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ ولاگرز جان بوجھ کر ایک ایسی زندگی دکھاتے ہیں جو عام انسان کی زندگی سے بالکل مختلف ہوتی ہے، وہ یہ سب اس لیے کرتے ہیں کیونکہ اگر وہ عام زندگی دکھائیں تو شاید لوگ انہیں دیکھیں ہی نہ۔انہوں نے مزید کہا کہ ولاگز میں دکھائی جانے والی غیر حقیقی محبت، مہنگے تحائف، پرتعیش طرزِ زندگی اور بنا سنگھار نوجوانوں میں احساسِ محرومی پیدا کرتا ہے اور وہ اپنی حقیقی زندگی کو کمتر محسوس کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کم عمری میں سوشل میڈیا کے بے لگام استعمال سے روکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی