پاکستانی سنیما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمک کو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے، فلم کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باضابطہ طور پر مدعو کر لیا گیا۔یہ فیسٹیول 3 تا 7 جولائی 2025 یونگچوان، چونگچنگ، چین میں منعقد ہو گا۔ فلم فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت چین کی میزبانی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے کی 10 رکن ریاستوں اور 2 مبصر ممالک کے درمیان ثقافتی اشتراک اور فلمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ فلم دیمک کو اس فیسٹیول میں خطے کی دیگر فلموں کے ساتھ پیش کیا جائے گا جہاں فلمی نمائشوں، مقابلوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔یہ فیسٹیول چائنا فلم ایڈمنسٹریشن اور چونگچنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی