اداکارہ سعیدہ امتیاز کے خیال میں زیادہ تر پاکستانی مرد بے وفا ہوتے ہیں، اسی لیے وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا شریکِ حیات پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی ہوگا۔ ایک انٹرویو کے دوران سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ان کے نزدیک محبت ایک احساس کا نام ہے، چاہے وہ کسی بھی رشتے میں ہو۔ان کا کہنا تھا کہ احساس سے ہی پیار پروان چڑھتا ہے، اکثر مرد اپنی بیوی سے محبت کے دعوے کرتے ہیں مگر باہر جا کر دوسری خواتین سے بھی یہی الفاظ دہراتے ہیں، لیکن اگر انہیں اپنی بیوی کا احساس ہو تو وہ کبھی ایسا نہیں کریں گے۔شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ انہیں ارینج میرج ڈرئوانی لگتی ہے، ان کے خیال میں شادی سے پہلے میاں بیوی میں مطابقت ہونی چاہیے۔سعیدہ امتیاز نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا شریکِ حیات پاکستانی نہیں ہوگا، کیونکہ پاکستان کے زیادہ تر مرد بے وفا ہوتے ہیں، جب کہ بیرونِ ملک ایسے معاملات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، وہاں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی