i شوبز

پاکستانی شوبز شخصیات کا سیلاب متاثرین کے لیے غم اور یکجہتی کا اظہارتازترین

August 19, 2025

پاکستانی شوبز شخصیات کا سیلاب متاثرین کے لیے غم اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی تباہی کے بعد پاکستان کی مشہور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر غم اور یکجہتی کا اظہار کیا اور عوام سے امداد کی اپیل کی۔گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ آج ہماری زمین رو رہی ہے، سیلاب نے خواب، گھر اور زندگیاں چھین لیں۔ ہمیں ایک قوم بن کر ایک دوسرے کا سہارا دینا ہوگا۔ماڈل و اداکارہ نادیا حسین نے مختصر مگر بھرپور دعا کی کہ یا اللہ ہمارے ملک کو مزید آفات سے بچا۔گلوکار عمیر جسوال نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں تاکہ ریسکیو آپریشن متاثر نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی