i شوبز

پہلی فلم سے ہی عمر بارے تنقید کا سامنا کرنا پڑا' ہمایوں سعیدتازترین

July 15, 2025

مقبول اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم سے ہی اپنی عمر بارے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے دوران ملنے والی تنقید پر دل کھول کر بات کی۔انہوں نے کہا، جب سے میں نے اداکاری شروع کی ہے، مجھے مسلسل تنقید کا سامنا رہا ہے۔ میری پہلی فلم کے وقت ہی لوگوں نے میری عمر کو نشانہ بنایا۔ان کا مزید کہنا تھا اس وقت میں خود کالج میں تھا اور فلم میں کالج کے لڑکے کا کردار ادا کر رہا تھا، لیکن ناقدین نے کہا کہ میں کردار کے لیے عمر رسیدہ لگ رہا ہوں۔ہمایوں سعید نہ صرف اپنی کامیابیوں کے پیچھے سخت محنت کے قائل ہیں، بلکہ منفی تبصروں کو بھی متانت سے سنبھالتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود وہ اپنے فن پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ آگے بڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی