i شوبز

پشپا 2 نیٹ فلکس پر اضافی فوٹیج کے ساتھ ریلیز ہونے کو تیارتازترین

January 29, 2025

الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 دی رول کو سینما گھروں میں زبردست کامیابی ملی اور اب یہ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا نیا ورژن "پشپا 2 ری لوڈڈ" اضافی 23 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، "دی مین، دی مِتھ، دی برانڈ پشپا کی حکمرانی شروع ہونے والی ہے! دیکھیں پشپا 2 ری لوڈڈ ورژن نیٹ فلکس پر جلد، تلگو، تمل، ملیالم اور کناڈا زبان میں"نیٹ فلکس کے "نیو اینڈ ہاٹ" سیکشن میں فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا ہے، جس کے مطابق فلم 30 جنوری کو پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگی۔ تاہم، ہندی ورژن کے لیے شائقین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ ورژن فی الحال ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی