i شوبز

پڑھتے پڑھتے محبت ہوگئی تھی' حنا چوہدری نے اپنی لو سٹوری بیان کردیتازترین

August 06, 2025

اداکارہ حنا چوہدری اپنی محبت اور شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور فلمی کہانی رکھتی ہیں۔حنا چوہدری نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر اپنی لو اسٹوری سب کے ساتھ شیئر کی۔انہوں نے بتایا میں نے علی کو پہلی بار یونیورسٹی میں دیکھا، جہاں وہ بطور فیکلٹی کام کر رہے تھے۔ اس وقت بھی ہم نے کبھی آمنے سامنے بات نہیں کی، کیونکہ وہ میرے استاد تھے۔ بعد میں جب علی نے یونیورسٹی کی نوکری چھوڑ دی، تب ہماری بطور استاد اور طالبہ ملاقات ہوئی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ رشتہ محبت میں کیسے بدلا تو انہوں نے کہا، مجھے ایک مضمون میں کافی مشکل پیش آ رہی تھی اور میں پریشان تھی کہ کون مجھے پڑھائے گا۔ میری والدہ نے مشورہ دیا کہ علی سے مدد لو، اور وہی ہمارے تعلق کی شروعات بنی۔ بعد میں ہم نے شادی کر لی۔ میرے والد آج بھی مذاق میں کہتے ہیں پتا نہیں اس نے تمہیں کیا پڑھایا کہ تم نے اسی سے شادی کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی