i شوبز

رابعہ بٹ نے اپنی غیر موجودگی پر پریشان مداحوں کو خیریت کی اطلاع دیدیتازترین

July 11, 2025

معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے سوشل میڈیا پر طویل غیر موجودگی سے پریشان اپنے مداحوں کو اپنی خیریت کی اطلاع دیدی۔گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کے بعد مداحوں کو احساس ہوا کہ دس لاکھ فالوورز رکھنے والی اداکارہ رابعہ بٹ نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ دسمبر 2024 میں کی تھی جس پر مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشی خان، ماورا حسین، سونیا حسین اور یاسر حسین کو ان کی انسٹاگرام پوسٹس پر ٹیگ بھی کیا تاکہ وہ رابعہ بٹ سے رابطہ کر سکیں۔مداحوں کے بے شمار پیغامات کے بعد رابعہ بٹ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر آکر وضاحت دینی پڑی۔انہوں نے لکھا کہ جن سب کو میری فکر ہے، یہ پیغام ان کے لیے ہے، شکریہ ان سے رابطہ کرنے کے لیے، وہ زندگی کے ایک سفر پر ہیں اور اس وقت اس بارے میں بات نہیں کر سکتی۔اداکارہ نے لکھا کہ اگر وہ چیز ملی جس کی تلاش ہے تو وہ ضرور مداحوں کو بتائیں گی اور اگر نہ ملی تو بھی سمجھ آ جائے گا، لیکن دونوں صورتوں میں چیزیں ویسی نہیں رہیں گی جیسی تھیں۔رابعہ بٹ نے مداحوں سے دعائوں کی بھی درخواست کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی