ڈراما میں منٹو نہیں ہوں میں استاد اور طالب علم کے درمیان رومانس دکھانے پر ناظرین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جس پر اداکار ہمایوں سعید نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معاشرتی حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔حال ہی میں میں منٹو نہیں ہوں کے اداکار ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسا حقیقی زندگی میں بھی ہوتا ہے تو پھر ڈرامے میں دکھانے پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل زندگی میں بھی کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ استاد اور طالب علم کی شادی ہو جاتی ہے، ابھی تو کہانی میں مکمل طور پر وضاحت بھی نہیں ہوئی کہ ان کے رشتے میں آگے کیا ہونے والا ہے اور ناظرین نے پہلے سے ہی تنقید شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی