i شوبز

راوی میرے بیڈ روم تک آگیا ہے، سیلاب کے بعد سجاد علی کے گانے راوی پر صارفین کے دلچسپ تبصرےتازترین

September 02, 2025

لاہور میں دریائے راوی میں سیلاب کے بعد گلوکار سجاد علی کا گانا راوی سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا۔گزشتہ دنوں دریائے راوی میں سیلاب آنے سے دریا کے کنارے آباد ہائوسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا۔ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے حالات کو ہلکے پھلکے انداز میں بیان کرنے کے لیے معروف گلوکار سجاد علی کے 2019 میں ریلیز کیے گئے گانے راوی کو موضوعِ گفتگو بنا لیا ہے۔گانے کا مشہور بول راوی وچ پانی کوئی نہیں سیلابی صورتحال کے تناظر میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔صارفین طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے سوال کررہے ہیں کہ سجاد علی نے تو کہا تھا کہ راوی میں پانی نہیں، لیکن اب تو پانی گھروں اور بیڈ رومز تک پہنچ گیا ہے۔کچھ صارفین کے مطابق یہ گانا 2025 میں زیادہ وائرل ہورہا ہے، جب کہ بعض نے مزاحیہ تبصرہ کیا کہ آ گیا راوی وچ پانی، اب سکون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی