نوجوان اداکار احمد رفیق نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن آپ اگر ایسے بااثر لوگوں کو شٹ اپ کال دیتے ہیں تو آپ کا کریئر تباہ ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے خود بھی ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑا، میں اس وقت 19 سال کا تھا اور شوبز میں نیا تھا اس واقعے نے مجھے صدمے میں مبتلا کردیا تھا ، اس ٹائم مجھے احساس ہوا کہ جب میرے ساتھ یہ ہوسکتا ہے تو شوبز میں جو لڑکیاں ہیں ان کے ساتھ پتا نہیں کیا کیا ہوتا ہوگا۔ احمد رفیق نے بتایا کہ وہ بچپن سے اداکاری کے دلدادہ رہے ہیں لیکن پیشہ ورانہ میدان میں قدم رکھنا ان کے لیے ایک مشکل مگر پرعزم فیصلہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ راستہ آسان نہیں، مگر جب جذبہ سچا ہو تو انسان ہر رکاوٹ کو عبور کر لیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی