i شوبز

ربیکا اور حسین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئیتازترین

June 19, 2025

نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ربیکا خان اور حسین ترین نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔گزشتہ برس اپنی طویل ترین منگنی کی تقریبات سے خبروں کی زینت بننے والی یہ ٹک ٹاکر جوڑی اب جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے جسکا آفیشل اعلان حال ہی میں جوڑے نے منفرد ویڈیو کلپ کے ذریعے کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسین ترین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنی نئی گاڑی میں منگیتر ربیکا خان کیساتھ ویڈیو شوٹ کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو کے مطابق ربیکا اور حسین کی یہ جوڑی رواں ماہ جون کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔شادی کی تاریخ کا انکشاف کرتے ہوئے حسین نے کیپشن میں لکھا کہ،دو روح ، ایک پیار۔دوسری جانب شادی کے اس اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی دنیا سمیت لاکھوں صارفین اس جوڑے کو شادی کی ڈھیروں مبارکباد دیتے نظرآرہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی