i شوبز

ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید والوں کو کرارا جوابتازترین

July 25, 2025

معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف بولنے سے قبل دس بار سوچا کریں۔ربیکا خان ان دنوں اپنے شریک حیات حسین ترین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیںجس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ربیکا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کے خلاف بات کرنے سے قبل سوچا کریں۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ کمنٹس کرنے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کس مقام پر اور کہاں موجود ہیں، پھر تبصرے کریں۔ربیکا خان کے مطابق وہ برا بھلا بولنے والوں کو کچھ نہیں کہتیں، انہوں نے اپنے تمام معاملات خدا پر چھوڑ دیے ہیں لیکن کہنے والوں کو سوچنا چاہیے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ کسی کے خلاف باتیں کرنے والوں کو کہنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہ ہیں، کیوں کہ انہیں دوسرے کی نیت کا علم نہیں ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی