ماضی کی معروف فلمی اداکارہ نشو بیگم نے شادی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اگر بھارتی اداکارہ ریکھا نے شادی کی تو وہ بھی چوتھی شادی کریں گی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں عورتوں کی دس دس شادیاں ہوجاتی ہیں، ایک طلاق کے بعد دوسری شادی کرلیتی ہیں لیکن ہمارے ہاں نکاح کو مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔اداکارہ کے مطابق پاکستان کی بھی متعدد سینئر اداکاراوں نے زائد العمری میں شادیاں کیں، جن میں بشری انصاری، انجمن اور صائمہ احمد سمیت دوسری اداکارائیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں درجنوں افراد کی جانب سے شادی کی پیش کش کی جا چکی ہیں اور مسلسل ان کے پاس آفرز آتی رہتی ہیں۔نشو بیگم نے مزید کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، وہ کسی وقت بھی شادی کر سکتی ہیں، اگر بھارتی اداکارہ ریکھا نے شادی کی تو وہ بھی شادی کرلیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی