ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول فنکار سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔حالیہ دنوں عدیل حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر سائرہ یوسف اور اپنی بھانجی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں دونوں بہت خوش اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ اداکار نے ایک معنی خیز کیپشن Lucky that I call you my life لکھا۔اگرچہ کیپشن میں کسی کا نام نہیں لیا گیا، مگر مداحوں نے فوری طور پر قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ الفاظ سائرہ یوسف کے لیے ہیں۔اگرچہ ابھی تک دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، لیکن مداح بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ آیا یہ دوستی واقعی ایک نئے رشتے میں بدلنے جارہی ہے یا نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی