i شوبز

صبا قمر کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئیتازترین

August 05, 2025

اداکارہ صبا قمر کو گزشتہ دنوں اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی ۔گزشتہ دنوں شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اداکارہ صبا قمر کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور دمہ کی شکایت لاحق ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے صبا قمر کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کیے۔ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی