i شوبز

صبا قمر کی صحت یابی کے بعد کام پر واپسی، سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیاتازترین

August 18, 2025

اداکارہ صبا قمر کی صحت یاب ہونے کے بعدکام پر واپسی ہوگئی۔صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے واقعے کے دو ہفتے بعد اپنے کام پر واپسی کا اعلان کیا ۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ نئے پروجیکٹ کے لیے انتہائی بہت پرجوش ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے نئے پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی۔انہوں نے ایک پوسٹ میں یہ بھی بتایاکہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہیں لیکن ان کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی