معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے مرد مداحوں کی فکر مندی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ذومعنی پیغام جاری کیا ہے۔حال ہی میں سبینہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مرد مداحوں کی توجہ اور فکر مندی پر بات کی۔ ویڈیو میں سبینہ نے بتایا کہ میں نے رات کو ایک اسٹوری لگائی تھی جس میں میرے ہاتھ کو معمولی چوٹ لگی تھی اور خون نکل آیا تھا، صبح جب ڈی ایمز چیک کیے تو لڑکوں کے پیغامات دیکھ کر حیران رہ گئی۔ان کا کہنا ہے کہ اتنی فکر اور خیال کہ لگتا ہے آدھا پاکستان ہمارا خیال رکھ رہا ہے، کسی نے کہا کیا ہوا؟ کسی نے لکھا آئیے لے چلیں ڈاکٹر کے پاس، کسی نے کہا خیال رکھیں۔سبینہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسی توجہ کی وجہ سے ہی شاید ہم کمٹمنٹ سے ہچکچاتے ہیں، کیونکہ پہلے ہی اتنے خیال رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی