صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی