i شوبز

شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کیا تو 50 ہزار تماشائی اٹھ کھڑے ہوئے، ہمایوں سعیدتازترین

July 25, 2025

اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ دو دہائیاں قبل جب انہوں نے ایک بھارتی ایوارڈ شو میں شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کے ہمراہ ڈانس کیا تو ہال میں موجود 50 ہزار تماشائی اٹھ کھڑے ہوئے۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل پر ان کے ڈرامے چلائے جاتے تھے، جنہیں کافی پسند کیا جاتا تھا، اسی وجہ سے ہی انہیں ایوارڈ شو میں مدعو کیا گیا۔اداکار کے مطابق جب وہ مذکورہ ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے لندن پہنچے تو وہاں ایک بھارتی پروڈیوسر کہنے پر ایوارڈز شو میں انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کے لیے منتخب کیا گیا ہوگا۔ہمایوں سعید کے مطابق مذکورہ ڈانس پرفارمنس کے سیٹ کو شاہ رخ خان کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا تھا اور پرفارمنس کے دوران ہال میں تقریبا 50 ہزار تماشائی موجود تھے، جو بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کے دوران اٹھ کھڑے ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی