i شوبز

شادی ضرور کروں گی فی الحال کوئی جلدی نہیں ، نوال سعیدتازترین

October 22, 2025

معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ شادی ضرور کرونگی مگر فی الحال کوئی جلدی نہیں ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نوال سعید نے اپنی خوبصورتی پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے بہت محنت نہیں کرتیں، سادہ اور تازہ غذا سمیت اپنی صحت کا خیال رکھتی ہیں جب کہ عام سن بلاک اور دوسری کریمیں استعمال کرتی ہیں۔ہونے والے شریک حیات کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بارعب اور دکھاوا کرنے والا مرد پسند نہیں، وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو نفاست اور شائستگی پسند ہو۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہ کبھی نہ کبھی شادی کریں گی اور ایسا نہیں ہے کہ انہیں شادی کی خواہش نہیں لیکن انہیں شادی کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی