اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ وہ شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات سے تنگ آ چکے ہیں اور یہ کہ وہ سماجی دبائو کے تحت شادی نہیں کریں گے۔عثمان خالد بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے عثمان خالد بٹ نے دعوی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے مقابلے خواتین اداکاروں کو زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کبھی نسلی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کیا جب کہ صنفی بنیاد پر خواتین کو مردوں سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں رنگت پر تفریق پائی جاتی ہے اور شوبز انڈسٹری کے خوبصورتی سے متعلق اپنی ہی فرسودہ روایات ہیں۔شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سے ہر بار اور سوشل میڈیا پر بھی بہت سوالات کیے جاتے ہیں، جس سے اب وہ تنگ آ چکے ہیں۔ان کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق بہت پوچھا جاتا ہے اور وہ کبھی بھی سماجی دبائومیں آکر شادی نہیں کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی