معروف اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے دولت مند شخص کا انتخاب غلط نہیں عقل مندی ہے۔حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج کل کی محبت اس لیے جنونی نہیں ہے کہ دو لوگوں کو ایک دوسرے سے سچی محبت ہے بلکہ صرف اپنی ذات کے لیے ہے کہ مجھے فلاں سے محبت ہے تو اسے میرا ہی ہونا ہے۔ آج کل لوگ محبت میں مادیت پرست اور پریکٹیکل ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی محبت میں پریکٹیکل ہے تو یہ غلط نہیں ہے، ہمارا معاشرہ ہی ایسا ہوگیا اس لیے اگر کوئی خاتون شادی کے لیے دولت مند شخص کا انتخاب کرتی ہے تو یہ غلط نہیں عقل مندی ہے۔ہمایوں اشرف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت کوئی بھی شخص یہ کبھی نہیں چاہیے گا کہ اس کی بہن یا کسی قریبی خاتون کا رشتہ مالی طور پر کمزور شخص سے ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی