i شوبز

شائستہ لودھی کی نئی تصاویر ' ناک کی تبدیلی سے پلاسٹ سرجری کرانے کی افواہیںتازترین

August 08, 2025

معروف مارننگ شو کی ہوسٹ، اداکارہ اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے لیکن اس بار وجہ ان میں ایک ممکنہ جسمانی تبدیلی ہے۔شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ معمول سے زیادہ پرکشش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس کی وجہ شائستہ لودھی کی ناک میں واضح فرق ہے۔ ان کی ستواں ناک کو پلاسٹک سرجری کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کے بعد اب بہت زیادہ اسٹائلش لگ رہی ہیں۔ کسی نے لکھا کہ شاید یہ بھی بوٹوکس کا کمال ہو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے جیسی ہی اچھی لگتی تھیں، تبدیلی کی ضرورت نہیں تھی۔تعریف اور تنقید کے ان ملے جلے تبصروں پر شائستہ لودھی نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ناک کی سرجری کی تردید یا تصدیق کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی