i شوبز

صحیفہ جبار کو حمیرا جیسی المناک موت ملنے کا خوفتازترین

July 11, 2025

اداکارہ صحیفہ جبار نے اداکارہ حمیرا کی المناک موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی 10 سال قبل حمیرا جیسے موت ملنے کا خوف ستاتا تھا۔حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں اداکارہ حمیرا اصغر کی دل دہلا دہنے والی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ،دس سال پہلے میرا بھی واحد خوف یہ تھا کہ میری موت بھی ایسی ہی ہوگی ، ایک خاموش، تنہا، جسے بھلا دیا گیا ہو۔اداکارہ کہتی ہیں کہ آج اس کی کہانی کو دیکھ کر، میں اس اپنے وجود سے ڈر رہی ہوں جو شاید اب بھی کہیں گم ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی