i شوبز

صحیفہ جبار نے معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیاتازترین

August 12, 2025

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انسٹاگرام پر معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر لیا جاتا ہے؟ یہ حد درجہ افسوسناک ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم اور شعور کی طرف مائل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خدارا ان بچوں سے موبائل فونز لے لیں، اور انہیں کچھ سیکھائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی