i شوبز

شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دل ٹوٹ گیا، اسما عباستازترین

July 01, 2025

سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا کہ بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کا صحت مند حالت میں یوں اچانک دنیا سے رخصت ہو جانا افسوسناک واقعہ ہے۔اسما عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی ماڈل و اداکارہ شیفالی جریوالا کے انتقال پر بھی بات کی، جو 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر سب کو کم عمر نظر آنے کا شوق کیوں ہے؟ بڑھاپے میں کیا برائی ہے؟ لوگ بوڑھے کیوں نہیں ہونا چاہتے؟ یہ تو ایک قدرتی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ شیفالی جریوالا کا یوں اچانک چلے جانا یقینی طور پر ان کے اہلِ خانہ کے لیے نہایت تکلیف دہ وقت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی