i شوبز

شوبز انڈسٹری میں نئے آنیوالوں کو نامناسب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اریج چوہدریتازترین

May 14, 2025

اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے آنیوالوں کو نامناسب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران، ایک نئی اداکارہ جب ایسے کمرے میں لباس تبدیل کر رہی تھیں جہاں باہر سے اندر دیکھا جاسکتا تھا تو سیٹ پر موجود چند مرد حضرات نے غیر مناسب رویہ اپنایا اور ادھر اکٹھے ہو کر اسے دیکھنے لگے۔ اریج کے مطابق، ابتدا میں یہ واقعہ معمولی محسوس ہوا، لیکن جلد ہی واضح ہوگیا کہ کچھ افراد جان بوجھ کر اس اداکارہ کی طرف متوجہ ہو رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انہیں اس صورتحال کا ادراک ہوا، وہ فورا اداکارہ کے پاس گئیں اور نہایت نرمی سے صورتحال کو سنبھالا۔ اداکارہ جذباتی ہو کر رونے لگیں، تاہم انہیں حوصلہ دیا اور کہا کہ آئندہ احتیاط کریں اور اپنے تحفظ کو ہمیشہ ترجیح دیں۔اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو بعض اوقات ایسے نامناسب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور سینئرز کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف رہنمائی کریں بلکہ ایسے واقعات کی روک تھام میں بھی کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی