اداکارہ، ماڈل و کاروباری خاتون کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو ان کے اہل خانہ سمیت تمام افراد کو لگتا تھا کہ ان کا افیئر اور اسکینڈل سامنے آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کومل عزیز نے واضح کیا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ وہ اداکاری نہیں کریں گی، مستقبل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ایک سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر والوں سمیت دیگر افراد کو بھی یہی لگتا تھا کہ کومل عزیز خان کا شوبز میں کام کرنے کے دوران کوئی نہ کوئی اسکینڈل یا افیئر آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، انہیں شوبز بجائے کاروبار کرنے میں مشکلات پیش آئیں ۔انہوں نے بتایا کہ حیران کن طور پر انہیں شوبز میں کام کرنے کے دوران کسی طرح کی کوئی ٹرولنگ، بدنامی یا مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا لیکن کاروبار شروع کرتے وقت ان پر الزامات بھی لگائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی